the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ 29۔ دسمبر (اعتماد نیوز) علیٰحدہ سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڑچل پولیس کے مطابق 17 سالہ اروند ساکن رسالہ بازار‘ سکندرآباد 28 دسمبر کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ گڑویلی کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر توازن کھو جانے کے نتیجہ میں وہ گر کر زخمی ہوگئے تھے‘ انہیں علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اروند جانبر نہ ہوسکا۔ دھارور پولیس کے بموجب 60 سالہ دستانپا ساکن موضع دھارور ضلع رنگاریڈی 25 دسمبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا تھا‘ کل دوران علاج فوت ہوگیا۔ نلہ کنٹہ پولیس کے مطابق 65 سالہ نامعلوم خاتون 28 دسمبر کو تلک نگر کے قریب آٹو کی ٹکر سے زخمی ہوگئی تھی‘ دوران علاج جانبر نہ ہوسکی۔
لاری کی آٹو کو ٹکر
مہلوکین کی تعداد 4 ہوگئی
حیدرآباد۔ 29۔ دسمبر (اعتماد نیوز) حیات نگر میں لاری کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 4 دسمبر کو ضلع نلگنڈہ‘ بھونگیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تقریباً 10 افراد بذریعہ آٹو مندر جارہے تھے کہ باٹاسنگارم کے قریب آٹو کو ایک تیز رفتار لاری نے اس وقت ٹکر دے دی جب آٹو یو ٹرن لے رہا تھا۔ حادثہ میں مقام واقعہ پر ہی باپ‘ بیٹے نے دم توڑ دیا تھا جبکہ 7 مسافرین زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ ایک زخمی گذشتہ ہفتہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ حادثہ میں زخمی 45 سالہ خاتون سروجنی کل عثمانیہ ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔
13 سالہ لڑکی حاملہ‘ملزم گرفتار‘ مددگار ساس زیر حراست
حیدرآباد۔ 29۔ دسمبر (اعتماد نیوز) رنگا ریڈی ضلع میں پیش آئے شرمناک واقعہ میں ایک نوجوان نے 13 سالہ لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رنگاریڈی‘ یالال منڈل کے موضع دولہ پور کے رہنے والے نوجوان جگدیش نے اپنی پڑوسی 13 سالہ لڑکی کا کئی مرتبہ جنسی استحصال کیا اور اس حرکت کا کسی سے تذکرہ کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ استحصال کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی۔ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر اس کی ماں اسے ہاسپٹل لے گئی جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی 4 ماہ کی حاملہ ہے۔ لڑکی کی ماں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی اور پولیس نے نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم جگدیش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی ساس بھیم اماں کو بھی پولیس نے مدد کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
خانگی ہاسپٹل میں شیر خوار کی موت‘ڈاکٹرس پر مبینہ لاپرواہی کا الزام
حیدرآباد۔ 29۔ دسمبر (اعتماد نیوز) نارائن گوڑہ پولیس نے ایک خانگی ہاسپٹل کے دو ڈاکٹرس کے خلاف شیر خوار بچہ کی موت کے معاملہ میں لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تلگو روزنامہ سے وابستہ فوٹو گرافر ستیش ساکن عیسیٰ میاں بازار‘ کوٹھی کے 9 ماہ کے لڑکے منیش کو آج صبح خرابی صحت کی بناء پر کنگ کوٹھی میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹرس نے 40 ہزار روپئے جمع نہ کروانے پر اسے ہاسپٹل میں شریک کرنے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں شیر خوار کے باپ نے 14 ہزار روپئے جمع کروائے جس کے بعد علاج شروع کیا گیا تاہم لڑکا جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی کے باپ نے شکایت کی کہ علاج میں مبینہ لاپرواہی اور شریک کرنے میں تاخیر کی وجہ سے بچہ کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل کے پاس ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے ستیش کمار کی شکایت پر لاپرواہی کا مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ



خانہ میں محفوظ کروادیا اور مصروف تحقیقات ہے۔
موسیٰ ندی سے نعش دستیاب
ll حیات نگر پولیس کو ایک 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش موسیٰ ندی سے دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ حادثاتی طور پر ندی میں گرنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کی غرض سے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔
مزدور چوتھی منزل سے گر کر ہلاک
ll چوتھی منزل سے گر کر ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ رائے درگ پولیس کے مطابق 22 سالہ رمنا عرف گووند متوطن سریکاکولم رائے درگ پولیس اسٹیشن کے حدود میں مزدوری کے کام کے دوران چوتھی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ یہ حادثہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔
بالکنڈہ میں قمار بازی 19گرفتار
بالکنڈہ ۔ 29دسمبر (اعتماد نیوز ) بالکنڈہ منڈل کے موضع مینڈورا میں قمار بازی کے الزام میں پولیس نے 19افراد کو گرفتار کرلیا۔ بالکنڈہ سب انسپکٹر پرتاپ سنگم نے بتایا کہ موضع مینڈورا میں ایک اطلاع پر پولیس نے دھاوا کیا اور قمار بازی میں مصروف 19افراد کو حراست میں لے لیا۔ انکے قبضہ سے 98,100روپے ضبط کئے گئے۔
کریم نگر میں ایک مکان میں آتشزدگی 50ہزار کا نقصان
کریم نگر۔ 29دسمبر (اعتماد نیوز ) محلہ خان پورہ کریم نگر مکہ مسجد کے روبرو واقع افضل بیابانی کے مکان میں آج صبح شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ مصلیوں نے مکان سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا اور مکان مالک کو اطلاع دی جو محو خواب تھے۔ اطلاع کے ساتھ ہی گھر میں موجود افراد باہر نکل گئے ۔ محلہ کے نوجوانوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ فائر اسٹیشن کو اطلاع دی گئی۔ فائر عملہ زائد از ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔ آگ لگنے کے باعث ایک کمرہ میں رکھے گئے ساگوان کے دروازے تباہ ہوگئے۔ آگ لگنے کے باعث تقریباً 50ہزار روپے کا نقصان ہوا۔
جے نورکی چاول مل میں آتشزدگی‘
15لاکھ کا نقصان
جے نور29۔دسمبر (اعتماد نیوز) موضع جے نور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اوم انڈسٹریز چاول مل میں کل رات اچانک آگ لگ گئی۔ چاول اور دھان سے لدی 15لاریاں تباہ ہوگئیں۔ مقامی افراد نے فائر عملہ کو اطلاع دی۔ فائر عملہ نے آگ پر قابو پایا۔تقریباً 15لاکھ نقصان کا تخمینہ لگایا۔
مکتھل میں سڑک حادثہ ‘ ایک ہلاک
مکتھل۔ 29دسمبر (اعتماد نیوز ) مکتھل منڈل کے موضع گڈی گنڈلہ کے قریب ایک لاری اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیاجس کے نتیجہ میں 28سالہ نارائنا نامی شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ سب انسپکٹر روی کانت راؤ نے بتایا کہ نارائنا اور انجنیلو محبوب نگر سے مکتھل آرہے تھے کہ موضع گڈی گنڈلہ ریلوے برج کے قریب رائچور سے محبوب نگر جانے والی لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں نارائنا برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ انجنیلو شدید زخمی ہوگیا۔
شوہر کے مظالم پر منچریال میں خاتون کی خودکشی
منچریال 29۔ دسمبر (اعتماد نیوز) مندامری میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مندامری کے جی ایم آفس ایریا میں مقیم 33سالہ شاردا نے کل رات سوپرواسمول تیل پی لیا ۔ اسے نازک حالت میں سرکاری دواخانہ منچریال منتقل کیا گیا۔ وہاں سے کریم نگر لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی فوت ہوگئی۔ شاردا کے والد ویریا نے بتایا کہ شاردا کا شوہر سامیا شراب نوشی کا عادی ہے اور نشہ کی حالت میں شاردا کو زدوکوب کیا کرتا ہے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر شاردا نے خودکشی کرلی۔ شاردا کے والد کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیااور مصروف تحقیقات ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.